پہلے نیم گرم پانی میں 1ساشے خمیر اور 1کھانے کا چمچہ چینی شامل کریں اور مکس کرکے چھوڑ دیں ۔ جب خمیر پھول جائے تو اس میں 1/2کلومیدہ ، حسب ذائقہ نمک، 1عدد انڈا اور 2سے3کھانے کے چمچے چھوڑکے مکھن شامل کرلیں اور دودھ یاپانی سے گوند ھ لیں ۔ پھر اسے ڈھک کر 2سے 3گھنٹوں کے لیے چھوڑدیں ۔ اب اسے نکال کر ہاتھ کی مدد سے فولڈ کریں اور پیڑے بنالیں ۔ اس کے بعد موٹا موٹا بیل کرکانٹے کی مدد سے نشان لگائیں ۔ پھر اوپر سے حسب ضرورت سفید تِل ڈالیں ۔ اب اسے پہلے سے گرم اوون میں 200cپر 8-10منٹ کے لیے بیک کرلیں ۔ رنگ آجائے تو 1کپ مکھن سے برشنگ کریں اور مزید 1سے2منٹ کے لیے بیک کرلیں ۔ روغنی گلچہ تیارہے۔