Rangeen Anda Pulao Recipe in Urdu

Rangeen Anda Pulao

رنگین انڈا پلاﺅ

اجزاء:
انڈے بنانے کے لئے اجزاء:
انڈے------------- 6-8عدد
ریڈ فوڈ کلر------------- حسبِ ضرورت
براﺅن فوڈ کلر------------ حسبِ ضرورت
گرین فوڈ کلر--------------- حسبِ ضرورت
پلاﺅ کے لئے اجزاء:
سیلا چاول--------------- 2/1کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ---------------- ایک کھانے کا چمچہ
یخنی---------------- ایک لیٹر
دہی-------------- ایک کپ
تیز پتے------------- 3عدد
پیاز-------------- 3عدد
چھوٹی الائچی-------------- 8عدد
کٹُی کالی مرچ------------- ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں-------------- 6-8 عدد
گھی--------------- 2/1کپ
نمک----------- حسبِ ذائقہ
انڈے تیار کرنے کا طریقہ:
پانی گرم کرکے اس میں 6-8عددانڈوں کو اُبال لیں۔اب ان کے چھلکے اُتار کر حسبِ ضرورت ریڈفوڈ کلر حسبِ ضرورت براﺅن فوڈ کلر حسبِ ضرورت اور گرین فوڈ کلرکوپانی میں ڈال کر ان میں انڈے ڈال کر چھوڑ دیں۔جب کلر اچھی طرح سے انڈوں پر لگ جائیں تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

بگھار بنانے کا طریقہ:
اب ایک پتیلی میں 2/1کپ گھی شامل کرکے پیاز ڈال کر براﺅن کرلیں۔آدھی پیاز نکال کر تشو پیپر پر پھیلا دیں اور آدھی پتیلی پر رہنے دیں۔پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کاپیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔اب اس میںایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،8عددچھوٹی الائچی،3عدد تیز پتے اور 6سے 8عدد ہری مرچیں شامل کرکے2سے 3منٹ بھون لیں۔پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔ اب اس میں ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،8عدد چھوٹی الائچی، 3عدد تیز پتے اور 6-8 عدد ہری مرچیں شامل کرکے2سے 3منٹ بھون لیں۔پھر اس میں ایک کپپ پھینٹی ہوئی دہی شامل کردیں۔ دہی بھن جائے اور گھی الگ ہوجائے تو ایک لیٹر یخنی شامل کرلیں۔جب یخنی میںاُبال آجائے تو 2/1 کلو چاولوں کو شامل کردیں اور ڈھک کر پکائیں۔ جب چاولوں کا پانی خشک ہونے لگے تو باقی بچی براﺅن پیاز اور انڈے شامل کرکے دَم پر لگا دیں۔دَم پورا ہوجائے تو ڈش آﺅٹ کرکے سرو کریں۔

Chef Gulzar , Posted By: aine,

Find out the Rangeen Anda Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Rangeen Anda Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Rangeen Anda Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Rangeen Anda Pulao

Let’s make your Saturday dining special with this unique taste of Rangeen Anda Pulao by Chef Gulzar. It’s very easy to prepare and make your dinner scrumptious.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Tags

    rangen anda palao rangeen egg pulao

Reviews & Comments

Leave Comment