Rabri Recipe in Urdu

Rabri
Recommended By Chef 00.10 To Prep
4 Servings 00.45 To Cook
Tips About Recipe 36367 Views
0 Comments

ربڑی

اجزاء:
•دودھ _____ 3کلو
•الائچی پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•کیوڑہ _____ 2کھانے کے چمچ
•چینی _____ 2کپ
•بادام، پستہ_____ حسب ضرورت

ایک کلو دودھ کو تئی میں اس طرح پکائیں کہ دودھ کے بلبلے نہ بنے بس ہلکا ہلکا پکے، دودھ پکنے سے اوپر جو تہہ آئے اسے فلیٹ چمچ سے کڑاہی میں ایک طرف کرتے جائیں۔
دودھ کے اوپر بننے والی تہہ جب کڑاہی میں ایک طرف کر دیں تو تھوڑا سا مزید دودھ کڑاہی میں ڈالیں۔
جب سارا دودھ کڑاہی میں ڈال دیں اور سائڈ پرکافی گاڑھی تہہ بن جائے تو دودھ میں کیوڑہ، الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کرکے دودھ کو پکائیں۔
چینی دودھ میں حل ہو جائے تو دودھ کو جو سائڈ پر بالائی کی تہیں کی تھیں ان کے اوپر ڈالتے ہوئے مکس کریں، یہ سارا آمیزہ گاڑھا ہو کے ربڑی بن جائے گا۔
اس ربڑی کو پلیٹ میں نکا لیں اور ٹھنڈا کرکے بادام، پستہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔
یہ ربڑی نرم ہو گی۔ اگر خشک ربڑی بنانا چاہتے ہیں تو ربڑی کو مزید پکا کے دودھ اور چینی کو خشک کریں۔
اس ربڑی کے اوپر تھوڑی سی چینی ڈال کے اس کو پلیٹ میں نکا ل لیں۔
چمچ کو ہلکے ہاتھوں سے مسلسل ہلانا ہے لیکن پیندے کے ساتھ رگڑنا نہیں۔
آخر میں ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

Posted By: Ramsha, Islamabad

Find out the Rabri Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Rabri is very famous in desi people. At KFoods you can find Rabri and all the urdu recipes in a very easiest way.

Rabri

Rabri in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment