Qeemy Ka Paratha Recipe in Urdu

Find delicious Qeemy Ka Paratha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Qeemy Ka Paratha recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Qeemy Ka Paratha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Qeemy Ka Paratha
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1022 Views 0 Comments

قیمے کا پراٹھ
اجزاء:
چھٹی کا دن ہو اور ناشتہ اسپیشل نہ ہو ایسا تو کم ہی ہوتا ہے۔۔ اکثر ہمارے گھروں میں چھٹی والے دن باہر سے حلوہ پوری یا پراٹھے وغیرہ منگوا کر ناشتے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تو کیوں نہ اس ویک اینڈ گھر پر ہی مزیدار پراٹھا بنا کر سب کو پیٹ بھر کے کھلایا جائے؟

آئیے آج ہم آپ کو سکھاتے ہیں گھر میں قیمہ پراٹھا بنانے کا آسان سا طریقہ، جو کہ مشہور شیف اعجاز انصاری نے شئیر کیا ہے۔

قیمہ پراٹھا بنانے کی ترکیب:

ڈو بنانے کیلیئے:

۔ سب سے پہلے ایک پیالی میں پانی لیں اور اس میں 1 چمچ چینی گھول کر 1 چمچ خمیر شامل کر کے مکس کریں اور 10 منٹ کیلیئے رکھ دیں

۔ اب ایک بڑے پیالے میں یہ خمیر کا پانی، 1 چمچ تیل اور ایک چوتھائی چمچ نمک شامل کر کے مکس کریں اور پھر اس میں 3 کپ میدہ ڈال کر آٹا گوندھ لیں (پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالنا ہے)، اسکے بعد ڈو کو تیل لگا کر 1 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں۔

قیمے کا مصالحہ بنانے کیلیئے:

۔ ایک دیگچی میں 400 گرام قیمہ، 1 درمیانی پیاز کاٹ کر، 1 چمچ ادرک لہسن کوٹ کر، 3 ہری مرچ کاٹ کر، 2 بڑی الائچی، 1 چمچ لال مرچ پاؤڈر، ½ چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، ½ چمچ ہلدی، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ نمک میں 1 کپ پانی شامل کر کے تمام چیزوں کو مکس کرلیں اور قیمہ گلنے تک ڈھکن لگا کر پکائیں. آخر میں آنچ تیز کر کے اس میں 2 چمچ تیل ڈالیں اور اچھے سے بھون کر چولہا بند کردیں۔

۔ اسکے بعد اس میں تھوڑی سی باریک کٹی پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ½ چمچ دھنیا پاؤڈر اور ½ چمچ زیرہ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
ترکیب:
پراٹھا بنانے کیلیئے:

۔ اب گوندھے ہوئے میدے کا پیڑا بنا کر اسے تھوڑا سا بیل لیں پھر اس میں قیمہ بھر کر درمیانے سائز کی روٹی بنا لیں (روٹی پتلی نہیں بیلنی ہے)

۔ قیمہ پراٹھا بنانے کے دو طریقے ہیں.. یا تو آپ اس روٹی کو صاف توے پر ڈال کر پراٹھا بنا لیں یا پھر ویڈیو میں دئیے گئے ۔ طریقے سے تندوری اسٹائل پراٹھا بنا لیں

Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Qeemy Ka Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Qeemy Ka Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Qeemy Ka Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Qeemy Ka Paratha

Qeemy Ka Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

Reviews & Comments