جھینگے دھو کر لال مرچ، گرم مصالحہ، دھنیہ پاوڈر، ہلدی پاوڈر اور کُٹی ہوئی کالی مرچ لگا کر رکھ دیں ۔
پین میں دو کپ پانی اُبال لیں اور جھینگے ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب دیگچی میں سے پانی نکال کر رکھ لیں اور دوسرا پین لے کر اُس میں تیل گرم کریں۔
تیل کے ساتھ دار چینی، لہسن ادرک پیسٹ، اور پیاز ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔
اب جھینگے اور ٹماٹر ڈال کر فرائی کر لیں اور پھر بچی ہوئی یخنی بھی ڈال دیں۔
دس منٹ تک پکائیں اور پھر نکال کر سرو کریں، جھینگے تیار ہیں۔