Potato Dosa Recipe in Urdu

Find delicious Potato Dosa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Potato Dosa recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Potato Dosa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Potato Dosa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

11895 Views 1 Comments

آلو ڈوسا
اجزاء:
باسمتی چاول ایک سو گرام
مسور کی دال ایک سو گرام
نمک حسب ذائقہ
گھی دو سے تین کھانے کے چمچ

:اسٹفنگ کے لیے
کھوپرا پچاس گرام
(آلو دو عدد ﴿اُبلے ہوئے
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
فریش کوکونٹ پچاس گرام
(ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
(ہری مرچ دو عدد ﴿کٹی ہوئی
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے چاولوں اور دال کو دھو کر ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔

پھر ان کا پانی پھینک کر پہلے بلینڈر میں چاول شامل کرکے چھ کھانے کے چمچ یا نوے ملی لیٹر پانی ڈال کر پیس لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔

اب اسی طرح مسور کی دال کو بھی پیس کر چاول والے پیسٹ میں شامل کر دیں اور اوپر سے تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔

اب اس پر کپڑا ڈال کر کمرے کے درجے حرارت پر کم سے کم بارہ گھنٹے یا رات بھر کے لیے رکھ دیں۔

پھر اس مکسچر کو بہت اچھی طرح سے دوبارہ مکس کریں۔

اب پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر چکنا کرلیں۔

اب تھوڑا سا مکسچر پین کے درمیان میں ڈال کر چمچ سے پھیلا دیں اور تین سے چار منٹ تک پکائیں۔

جب پک جائے تو درمیان میں آلو والی اسٹفنگ رکھ کر رول کر دیں۔

مزے دار مصالحہ ڈوسا تیار ہے۔

فلنگ کے لیے: بلینڈر میں کواٹر کپ پانی کے ساتھ کھوپرے کا پیسٹ بنالیں۔

اب ایک کڑاہی میں یہ مکسچر، کلونجی، رائی دانہ، لال مرچ، فریش کوکونٹ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک مکس کریں۔

پھر اس میں آلو ڈالیں۔

ساتھ میں کواٹر کپ پانی بھی ڈال کر آنچ تیز کرکے چار سے پانچ منٹ تک مکس کریں۔

خیال رہے کہ اسٹفنگ بہت زیادہ گاڑھی اور بہت زیادہ پتلی نہ رہے۔
Posted By: anila,

Find out the Potato Dosa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Potato Dosa is very famous in desi people. At KFoods you can find Potato Dosa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Potato Dosa

Potato Dosa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments

What a lovely dish it is. Me and my all friends love cooking especially Potato Dosa recipe and also some other dishes from vegetable recipes. Let me make this today, I will tell you about it's taste.

  • Sameeha, Faisalabad