Looking for a delicious and healthy meal option. Try our پورا اونٹ پکا دیتے ہیں ۔۔ سعودی عرب کی شادیوں میں ملنے والا اونٹ کا گوشت کیسے پکتا ہے؟, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this پورا اونٹ پکا دیتے ہیں ۔۔ سعودی عرب کی شادیوں میں ملنے والا اونٹ کا گوشت کیسے پکتا ہے؟ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
سعودی عرب میں کم مرچ والے بے شمار ذائقے دار کھانے ملتے ہیں جو وہاں کی خاص ڈشز ہیں۔ کسی بھی عربی شیخ کی شادی میں آپ کو کیمل پلیٹر ضرور نظر آئے گا اس کھانے کے بغیر تو ان کی شادیاں نا ممکن سمجھی جاتی ہیں۔ یہ مہنگی ترین ڈش ہے جسے عربی لوگ بہت شوق سے بھی کھاتے ہیں۔ کیمل پلیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اونٹ کی ٹانگوں کو اکثر نکال کر باقی پورا گوشت ایک ساتھ پکایا جاتا ہے جو بہت محنت سے بنتا ہے اور اسے پکانے میں 12 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ آئیے آج آپ کو اس خاص کیمل پلیٹر کو گھر میں بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
ویڈیو میں آپ کو تفصیلاً ریسیپی مل جائے گی:
ایک پاؤ اونٹ کے گوشت کا پلیٹر بنانے کی ترکیب:
اجزاء:
ہلدی 1 چمچ
دھنیا آدھا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 سے 2 چمچ
کڑی مصالحہ 1 چمچ
دہی 1 کپ
کالی مرچ 1 چمچ پاؤڈر
گرم مصالحہ آدھا چمچ
سرکہ 1 چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ 1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چمچ
آئل 2 کپ
چاول آدھا کلو
لیموں کا رس 1 چمچ
اجوائن ایک چٹکی برابر
پیاز 1 کٹی ہوئی
ہری مرچ کا پیسٹ 1 چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چمچ
فوڈ کلر آدھا چمچ اورنج
زیرہ آدھا چمچ
ٹپس:
٭ گوشت کو دھو کر اس میں دہی، ہلدی، دھنیا، لہسن ادرک پیسٹ، اجوائن، فوڈ کلر، لیموں کا رس، سرکہ، بیکنگ پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، کڑی مصالحہ ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
٭ اب چاولوں کو دھو کر اچھی طرح اُبال لیں۔
٭ ایک پیاز کو براؤن کریں، اس میں گرم مصالحہ، ہلدی دھنیا، ادرک لہسن پیسٹ، زیرہ، تیز پات، دہی، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح گریوی تیار کریں۔
٭ اب اونٹ کے گوشت کو کُکر میں ڈال کر گلائیں۔
٭ جب گوشت گل جائے تو اسے سالن میں ڈال کر 20 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں لیکن یاد رکھیں کہ اس کا پانی بالکل خشک ہو جائے اور بھنا مصالحہ گوشت کے ساتھ موجود رہے۔
٭ ابلے ہوئے چاولوں میں ہلکا سا فوڈ کلر ڈال کر اس میں اونٹ کا پکا ہوا گوشت اور مصالحہ ڈال کر سروو کردیں۔۔ لیجیے کیمل پلیٹر بن کر تیار ہے۔