پنج میل دال
اجزاء:
•چنے کی دال_____ 50 گرام
•مونگ کی دال_____ 50گرام
•مسور کی دال_____ 50گرام
•ماش کی دال_____ 50گرام
•کھڑی مسور کی دال_____ 50گرام
•گھی_____ آدھی پیالی
•پیاز_____ 2 عدد
•ہری مرچ_____ 4 سے چھ عدد
•ہلدی پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
•کھڑا گرم مصالحہ_____ حسب ضرورت
•نمک_____ حسب ذائقہ
تڑکہ کے لیے:
•ہری مرچ _____ حسب ضرورت
•ہرا دھنیا _____ چند عدد
•تیل_____ حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال، ماش کی دال اور کھڑی مسور کی دال کو پانی میں بھگو دیں۔
اب پین میں پیاز کو گھی میں پکالیں۔
جب وہ نرم ہو جائے تو تمام دالیں، ہری مرچ، ہلدی پاؤڈر، کٹی لال مرچ، کھڑا گرم مصالحہ اور نمک شامل کرکے بھون لیں۔
پھر تھوڑا پانی شامل کرکے دم پر ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ پکنے دیں۔
تڑکہ کے لئے:
جب دالیں نرم ہو جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو تڑکا ڈال دیں۔
پنج میل دال تیار ہے۔
Posted By: Ramsha, Lahore