Palak Gosht Recipe in Urdu

Find delicious Palak Gosht recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Palak Gosht recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Palak Gosht recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3644 Views 0 Comments

پالک گوشت
اجزاء:
عام طور پر پالک سردیوں میں زیادہ کھائی جاتی ہے اور جب اس میں گوشت ڈال کر پکایا جائے تو اسکا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو پالک ہم بازار کے کسی ہوٹل سے منگوا کر یا جا کر کھاتے ہیں اسکا ذائقہ گھر والے ذائقے سے مختلف ہوتا ہے، پر ایسا کیوں ہے؟
تو آئیے آج آپ کو ہم وہ سیکرٹ ریسیپی بتاتے ہیں جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں۔
ترکیب:
2 کلو پالک گوشت بنانے کی ترکیب:

پہلے مصالحہ بنالیں:

۔ گوشت کو پہلے سے ابال کر اسکی یخنی الگ کردیں

۔ ایک دیگچی میں 500 گرام گھی ڈال کر گرم کریں پھر ½ کلو باریک کٹی پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں

۔ اب اس میں 4 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 1 منٹ تک پکائیں، پھر اس میں زیرہ 2 چمچ، 4-5 دارچینی، کالی مرچ 1 چمچ اور لانگ 1 چمچ ڈال کر ہلائیں

۔ اسکے بعد ½ کلو ٹماٹر پیسٹ (یا کاٹ کر) شامل کر کے اسے بھون لیں، پھر اس میں نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ دیڑھ چمچ، ہلدی 1 چمچ اور کٹا ہوا دھنیا 1 چمچ ڈال کر مکس کریں اور میں تھوڑی سی یخنی ڈال کر پکائیں

۔ 8 سے 10 منٹ بھوننے کے بعد پھر تھوڑی یخنی شامل کریں، کچھ دیر میں بہترین سالن تیار ہوجائے گا

پالک شامل کریں:

۔ آپ 4 کلو پالک کو صاف کرنے کے بعد اسے 20 سے 25 منٹ تک ابال کر ہلکا سا پیس لیں

۔ اب اس پالک کو مصالحے میں ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور 20 منٹ تک پکائیں ہری مرچ ڈال کر

۔ جب سالن میں گاڑھا پن اور تری اوپر آجائے تو اس میں 2 کلو ابلا ہوا گوشت شامل کر کے مزید 15 منٹ تک پکائیں تا کہ گوشت اسکا ذائقہ جذب کرلے

۔ اب بچی ہوئی یخنی اور آدھا کلو دودھ ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں، دودھ شامل کرنے سے ہوٹل اور شادیوں والے پالک گوشت کا ذائقہ آتا ہے

۔ تھوڑی دیر بعد چولہا ہلکا کر کے مکمل ڈھکن ڈھک دیں اور تری اوپر آنے تک چھوڑ دیں، آخر میں 1 چمچ گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ اوپر سے ڈال دیں

۔ مزیدار پالک گوشت کی ہوٹل ریسیپی تیار ہے۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Palak Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Palak Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Palak Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Palak Gosht

Palak Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز
Reviews & Comments