جھینگوں کو صاف کرلیں٬ رگیں وغیرہ الگ کر دیں- سیخوں پر ان جھینگوں کو لمبائی کی صورت میں چڑھا دیں- ایک چھوٹے پیالے میں باقی اجزاﺀ کو مکس کرلیں-
ایک گرم تیل لگے باربی کیو پر جھینگوں کو گرل کریں٬ ہر طرف سے براؤن کریں اور گرل کے دوران ہی پیالے میں موجود مکسچر سیخوں پر چھڑکتے رہیں- تقریباً آدھا مکسچر استعمال کرلیں- جھینگے پک کر اپنا رنگ تبدیل کرلیں تو اتار لیں اور باقی مکسچر کے ساتھ سیخوں کو سرو کریں-