مٹن اسٹیم روسٹ بنانے کا طریقہ:
نمبر 1 فرائی:
سب سے پہلے ایک مٹن دستی کو بڑے ٹکڑوں میں کٹوا لیں پھر اسکو کچھ دیر نمک اور سرکے کے پانی میں بھگو کر رکھیں پھر سادے پانی سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد اس میں نمک لگا کے رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اسے فرائی کرلیں۔
نمبر 2 میرینیشن:
گوشت پر مصالحہ لگانے کیلیئے 8 جوئے لہسن کو کوٹ کر اس میں پانی ڈالیں اور اسے نچوڑ کر رس نکال لیں، اور بچے ہوئے گودے کو سائیڈ پر رکھ دیں۔
ایک بڑے پیالے میں 1 کپ دہی، دیڑھ چمچ بھونا ہوا پسا زیرہ، 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ چاٹ مصالحہ، 4 چمچ لیموں کا رس، ہلدی، ½ چمچ گرم مصالحہ اور نمک شامل کر کے اسے پھینٹ لیں اور پھر گوشت کو اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں تا کہ مصالحہ ہر جگہ لگ جائے، اور اسے تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔
نمبر 3 اسٹیم:
پریشر ککر میں آدھا پانی ڈال کر اس میں لہسن کا بچا ہوا گودا، 1 لیموں نچوڑ کر چھلکے سمیت اور ½ کپ تیل شامل کردیں اور اوپر جالی رکھ دیں (عموماً ککر کے ساتھ آتی ہے)
جالی کے اوپر بٹر پیپر رکھ کے کچھ سوراخ کردیں اور پھر مصالحہ سمیت گوشت رکھ کر نیچے والے پانی کو ابال آنے تک رکیں، جب پانی سے دھواں نکلنے لگے تو ککر کی آنچ دھیمی کر کے ڈھکن لگادیں اور تقریباً ایک گھنٹے پکنے دیں۔
ایک گھنٹے بعد ڈھکن ہٹا کر روسٹ کو پلیٹ میں نکالیں اور سب کو سرو کریں، بازار جیسا مٹن اسٹیم روسٹ تیار ہے!