Mutton Karahi Recipe in Urdu

Find delicious Mutton Karahi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mutton Karahi recipe is one of the common and most searched dishes in the Eid-ul-Adha Special recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mutton Karahi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mutton Karahi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9496 Views 0 Comments

مٹن کڑاھی
اجزاء:

مٹن کڑھائی اور وہ بھی بازارجیسے ذائقے والی ۔۔۔ مٹن یا بکرے کا گوشت ویسے تو اب لوگوں کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکا ہے لیکن عیدالاضحٰی پریہ اللہ کا کرم ہے کہ ہر ایک کو ہر طرح کا گوشت بھرپور طریقے سے کھانے کو ملتا ہے۔ ویسے تو کچھ لوگوں کو بکرے کا گوشت بھی پسند نہیں ہوتا کیونکہ اس کے گوشت میں ہلکی سی بساند یا مہک ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کھانے سے گھبراتے ہیں ۔ لیکن اب بکرے کے گوشت کی قیمت کو دیکھتے ہوئے اس کو شاہی گوشت کہا جا سکتا ہے۔ بقرعید کا موقع ہے ایسے میں سب گھروں میں دعوتیں چل رہی ہوں گی تو ہم آپ کو مٹن کی شاندار ریسٹورنٹ اسٹائل کڑھائی کی ریسیپی بتائیں گے جو کھانے والے کھاتے چلے جائیں گے اور آپ سے اس کی ریسیپی پوچھیں گے۔ تو اس ریسیپی کو نوٹ کر لیجیے گا۔

بکرے کا گوشت 1 کلو (پٹھ کا گوشت)
پیاز آدھی
ٹماٹر 3 عدد (بڑے)
ثابت لہسن 8 جوے
لال مرچ آدھا ٹی اسپون
نمک 1 ٹی اسپون
ہلدی ایک چوتھائی ٹی اسپون
پانی ایک کپ

ترکیب:
٭اب ان چیزوں کو پریشر ککر میں 15 منٹ کے لئے چڑھادیں۔
٭اب 5 عدد سبزمرچیں اور آدھا انچ کا ادرک کا ٹکڑا چوپرمیں ڈال کرچوپ کر لیں۔
٭اب پریشر ککر چولہے سے اتار لیں، گوشت میں سے ٹماٹر کے چھلکے نکال لیں۔
٭اب اس گوشت کو کسی کھلے برتن یا کڑھائی میں ڈال لیں۔ اب اس کو تیز آنچ پر پکایا جائے گا ۔
٭اب اس میں آدھا چمچ دھنیا پاؤڈراورزیرہ پاؤڈراور چوپ کی ہوئی ادرک اور سبزمرچ ڈال کراس میں آدھا کپ تیل بھی ڈال دیں گے اورخوب اچھی طرح بھون لیں گے۔
٭اب آنچ کم کردیں اور آدھا کپ دہی ڈال دیں۔ اسے اچھی طرح بھونیں۔ دہی کا پانی خشک ہوجائے تو آنچ تیز کردیں۔
٭اب اس میں پسا گرم مصالحہ آدھا ٹی اسپون ڈال دیں گے ۔ 5 سے 6 کالی مرچیں کوٹ کر ڈال دیں گے۔
٭اوپر سے باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچوں سے گارنش کردیں گے۔ آپ کی شاندار ریسٹورنٹ اسٹائل عید اسپیشل مٹن کڑھائی تیار ہے ۔ کھائیے، کھلائیے اور واہ واہ سمیٹیے۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Mutton Karahi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Mutton Karahi is very famous in desi people. At KFoods you can find Mutton Karahi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mutton Karahi

Mutton Karahi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special.

Reviews & Comments