مشروم اور آلو کی سبزی
اجزاء:
مشروم 250گرام
آلو(باریک چپس بنا لیں) 250گرام
ٹماٹو پیوری کپ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
پیپر یکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
پارسلے گارنشنگ کے لئے
لہسن(چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
تیل چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں سب سے پہلے آلو ڈالیں اور تل کر نکال لیں اب تیل میں لہسن ڈال کر ساتے فرائی کر لیں۔ اس میں مشروم، ٹماٹو پوری، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، پیپر یکا پاؤڈر ڈال کر ساتے کر لیں۔ساتھ ہی پہلے سے تلے ہوئے چپس ڈالیں۔ جب تمام چیزیں اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو پارسلے ڈال کر اتار لیں گرم گرم مشروم اور آلو کی سبزی کو چپاتیوں یا پراٹھوں کے ساتھ ناشتے پر سرو کر یں۔
Posted By: Zainab, karachi