دو عدد پیاز، لہسن، ادرک، دار چینی، نمک ، لونگ، الائچی، جاوتری، اور خشخاش کو سل پر باریک پیس کر دہی میں ملا لیں۔ مرغ کی بوٹیاں بنا کر یہ سارا مصالحہ ان پر لگا کر اسے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ بوٹیاں چھوٹی ہونی چاہیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں اور پیاز کے لچھے ڈال کر بادامی کر لیں۔ پیاز بادامی رنگت اختیار کر جائے تو مصالحہ لگا کر مرغ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اس قدر پانی ڈالیں جس میں مرغ گل جائے اور تھوڑا سا مصالحے کا رس رہ جائے۔ دوسری دیگچی میں چاولوں میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اس قدر پکائیں کہ چاول آدھ کچے ہو جائیں تو اتار کر پانی نچوڑ کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایک بڑی پتیلی میں آدھا مرغ اورمصالحہ ڈال کر آدھ کچے چاول آدھ تہہ کی طرح بچھا دیں پھر بچا ہوا سارا مرغ مصالحہ ڈال کر اوپر باقی چاولوں کی تہہ لگا دی جائے۔ دیگچی کا ڈھکن بند کر کے کناروں کو آٹے سے بند کر دیا جائے۔ آنچ بہت دھیمی ہونی چاہئے۔ آدھا گھنٹہ دم پر رکھیں۔ مرغ کی لذیذ بریانی تیار ہے۔