Mughlai Anda Karahi Recipe in Urdu

Find delicious Mughlai Anda Karahi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mughlai Anda Karahi recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mughlai Anda Karahi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mughlai Anda Karahi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8648 Views 0 Comments

مُغلئی انڈہ کڑاہی
اجزاء:
انڈے آلو کا سالن تو ہم ایک مہینے میں تقریباً پکا ہی لیتے ہیں اور ہر مرتبہ بچوں کو زبردستی کھلانا پڑتا ہے لیکن اگر اسی کو وائٹ کڑاہی کے انداز میں پکائیں تو یہ بالکل ہای وے کے ہوٹلوں پر ملنے والی زبردست سی کڑاہی بنے گی۔
چلیں آج کے فوڈز میں آپ کو بتاتے ہیں مغلئی انڈہ کڑاہی بنانے کی کوئیک اور بہترین ریسیپی جس کو بچے بھی پسند کریں گے اور یہ اس موسم کے لحاظ سے کھانے میں مزیدرا بھی لگے گی۔
اجزاء:
٭ 5 انڈے اُبلے ہوئے ( درمیان سے کٹ لگا دیں، یا تو ثابت ایسے ہی رہنے دیں )
٭ زیرہ 1 چمچ
٭ کالی مرچ 1 چمچ
٭ لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
٭ لونگ اور دار چینی کا پاؤڈر 1 چمچ
٭ دہی 1 کپ
٭ کریم 2 چمچ بڑے
٭ دودھ 1 کپ
٭ آئل 1 کپ سے تھوڑا سا کم
ہرا دھنیا حسبِ ذائقہ
٭ ہری مرچ پیسٹ 2 چمچ
٭ نمک ڈیڑھ چمچ
٭ کورن فلور 1 چمچ
٭ ہلدی ایک چٹکی کے برابر
٭ دھنیا آدھا چمچ
٭ سونف کا پاؤڈر آدھا چمچ
٭ پیاز 1 کٹی ہوئی
٭ وائٹ کڑاہی مصالحہ ایک پیکٹ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے انڈوں کو ابال کر رکھ لیں۔
٭ اب پیاز کو اچھی طرح بھون کر بلینڈر کرلیں۔
٭ پیاز کے ساتھ بلینڈر میں دہی، کریم، کورن فلور، کالی مرچ، نمک، لال مرچ، ہری مرچ پیسٹ، ہلدی دھنیا، لونگ اور دارچینی پاؤڈر غرضیکہ تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں تاکہ ایک پیسٹ تیار ہو جائے۔
٭ اب آئل کو گرم کرلیں اور اس میں یہ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور تقریباً 20 منٹ تک پکنے کے ساتھ 1 کپ پانی ڈال کر بھونیں ۔
٭ جب گریوی اچھی طرح تیار ہو جائے تو اس میں ابلے ہوئے انڈے ڈال کر 2 سے 3 منٹ کیلئے ڈھکن بند کردیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
٭ پھر چمچ کی مدد سے سارا مصالحہ انڈوں میں اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ ہرا دھنیا اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Mughlai Anda Karahi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Mughlai Anda Karahi is very famous in desi people. At KFoods you can find Mughlai Anda Karahi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mughlai Anda Karahi

Mughlai Anda Karahi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments