موتی چور کھیر
اجزاء:
ایواپورٹیڈ ملک ۔۔ ایک ٹن
چینی ۔۔ تین کھانے کے چمچہ
چاول کر آٹا ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
موتی چور کے لڈو ۔۔ پانچ سے چھ عدد
چھوٹی الائچی پاؤڈر ۔۔ 4/1چائے کا چمچہ
پستہ ۔۔ گارنش کے لئے
چاندی کا ورق ۔۔ گارنش کے لئے
ترکیب:
دودھ اور ایواپور ٹیڈ ملک کو ملا کر گرم کریں۔ پھر اس میں چینی اور چاول کا آٹا پانی میں گھول کر ڈالیں۔ اب چھوٹی الائچی پاؤڈر ملائیں۔ جب ذرا گاڑھا ہوجائے تو موتی چور کے لڈو توڑ کر مکس کر کے تھوڑا پکائیں۔ ڈش میں نکال لیں۔ چاندی کا ورق اور پستہ سے گارنش کر کے سرو کریں۔
Chef Samina Jalil,Posted By: Farheen Saad,
Add Your Recipe