Chicken Moti Pulao Recipe in Urdu

Chicken Moti Pulao

چکن موتی پلاؤ

اجزاء:
چاول۔۔۔۔ تین پیالی
سفید چنے۔۔۔۔ ایک پیالی
چکن بریسٹ ۔۔۔ ایک عدد
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ
پیاز ۔۔۔ ایک عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ
ہلدی ۔۔۔۔ ایک چائےکا چمچ
ٹماٹر ۔۔۔ دو سے تین عدد
دہی ۔۔۔ آدھی پیالی
بڑی الائچی ۔۔۔ ایک سے دو عدد
دار چینی ۔۔۔۔ ایک ٹکڑا
لونگ ۔۔۔۔ تین سے چار عدد
پودینہ ۔۔۔۔ دو سے تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ ۔۔۔۔ دو سے تین عدد
بناسپتی ۔۔۔ چار کھانے کے چمچ
چنوں کو صاف دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں۔ دو سے تین گھنٹے کے بعد وہ پانی پھینک کر تازہ پانی ڈالیں اور ابال کر اچھی طرح گلالیں۔ چکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر انہیں دھو کر رکھ لیں، چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگوں کر رکھ دیں۔ پین میں بناسپتی ڈال کر گرم کریں اور اس میں دار چینی اور لونگ ڈال کر کڑکڑا لیں۔ باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سنہری فرائی کریں اور ادرک لہسن، لال مرچ اور ہلدی ڈال دیں۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔ پھر اس میں ٹماٹر اور چکن ڈال کر تیاز آنچ پر بھونیں، ابلے ہوئے چنے شامل کر کے آدھین پیالی پانی ڈال دیں۔ پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔ نمک ملے پانی میں الائچی ڈال کر چاولوں کو ایک کنی ابال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح پانی نکال دیں۔ دہی میں باریک کٹا ہوا پودینہ اور ہری مرچیں شامل کر دیں۔ پین میں ایک کھانے کا چمچ بناسپتی ڈال کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں، پھر اس پر چکن اور چنے والا مصالہ ڈالیں اور دہی ڈال کر دوبارہ سے چاولوں کی تہ لگا دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں اور پھر ڈش میں اس طرح نکال لیں کہ تہ نہ خراب ہو تاکہ خوبصورتی نظر آئے۔

Posted By: Perveen Khan,

Find out the Chicken Moti Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chicken Moti Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Moti Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Moti Pulao

Chicken Moti Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

All urdu recipes to be translated in english.

Aug 03, 2014 jumana pune

Leave Comment