چاول اور دال اچھی طرح دھو کر پانی میں بھگو دئیے جائیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر یں اور پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔
جب پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو ادرک، لہسن اور نمک پیس کر ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔
ان کا سرخ سا مصالحہ بن جائے تو چاول اور دال ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھون کر تین پیالی چائے والی پانی ڈال کر ڈھکنا بندکر دیں۔
تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ سے ہلاتی بھی رہیں جب پانی خشک ہو جائے اور چاول دال بھی گل جائے تو پتیلی کے ڈھکن پر سوتی کپڑا لپیٹ کر اس کا منہ بند کر دیا جائے۔
آنچ ہلکی رکھنی چاہیے۔ پانچ منٹ بعد اتار لیں۔
مونگ کی دال کی عمدہ کھچڑی تیار ہے۔