اجزاء:
بریانی کو دعوتوں کی جان میزبان کی شان کہا جاتا ہے ،اکثر خواتین کے سلیقے کی داد بریانی کے مزیدار ہو نے پر دی جاتی ہے کہا جاتا ہے جسے بریانی بنانی آتی ہے وہ سب اچھا بنا سکتے ہے وغیرہ وغیرہ ۔ بریانی ایک ایسا پکوان ہے جسے جب کھائیں جتنا کھائیں دل نہیں بھرتا ۔ اور آج کل تو یہ کئی طریقوں سے تیار کی جاتی ہے جیسے سندھی بریانی،بمبئی بریانی،چکن بریانی،مٹن بریانی حیدرآباد ی بریانی ۔ لیکن آپ نے کبھی مٹکا بریانی نام نہیں سنا ہو گا ،یہ بریانی مٹی کے مٹکے میں بنائی جاتی ہے جس میں کچا گوشت استعمال کیا جاتا ہے یہ نہ صرف بہت کم وقت میں تیار ہو جاتی ہے بلکہ کھانے میں نہایت مزیدا ہو تی ہے جانتے ہیں اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے ۔
اجزاء:
چکن آدھا کلو
آلو ایک پاءو
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
پسا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاءو
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
پودینہ دو کھانے کے چمچ
بگھار چار کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا
کالی مرچ چند دانے
سبز الاءچی دو عدد
جاءفل ایک چھوٹا ٹکڑا
سرکہ دو کھانے کے چمچ
تیل چار کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
پانی ڈیڑھ کپ
سیلاچاول آدھا کلو