Masala Chaap Recipe in Urdu

Masala Chaap
Recommended By Chef 00.15 To Prep
3 Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 626 Views
0 Comments

مصالحہ چانپ

اجزاء:
•بکرے کی چانپیں _____ 6عدد
•لال مرچ پسی ہوئی _____ 1چائے کا چمچ
•کالی مرچ پسی ہوئی _____ 1چائے کا چمچ
•زیرہ پسا ہوا _____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پائوڈر _____ 1چائے کا چمچ
•گرم مسالا _____ 1چائے کا چمچ
•نمک _____حسبِ ذائقہ
•ثابت زیرہ _____ 1چائے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ__________ 1کھانے کا چمچ
•دہی _____ 1کپ
•ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی _____ 2عدد
•لیموں کا رس _____ 1کھانے کا چمچ
•ہلدی، پسی ہوئی _____آدھ چائے کا چمچ
•تیل _____ 2عدد کھانے کے چمچ
•تیل _____ 2سے 3 کھانے کے چمچ
•بھنی ہوئی پیاز _____آدھ کپ
•فوائل پیپر کی پٹیاں _____حسبِ ضرورت

ایک بڑے پیالے میں بکرے کی چانپیں لیں اس میں پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ، دھنیا پائوڈر، گرم مسالا، نمک، ثابت زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس میں ہری مرچیں، لیموں کا رس، پسی ہوئی ہلدی اور خوردنی تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہو جائیں۔
اس کے بعد اسے کم ازکم 20 منٹ تک کےلئے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب ایک بڑے برتن میں میرینیٹ کی ہوئی بکرے کی چانپوں کو رکھیں اور اس میں تیل ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں بھنی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کے بعد 15 سے 20 منٹ تک کے لئے دم پر رکھ دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
اب ان تمام چانپوں کے نوکدار سروں کو ایک ایک کرکے فوائل پیپر میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔
مصالحے دار چانپیں تیار ہیں۔

Posted By: Mano, Sukkur

Find out the Masala Chaap Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Masala Chaap is very famous in desi people. At KFoods you can find Masala Chaap and all the urdu recipes in a very easiest way.

Masala Chaap

Masala Chaap in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment