ایک بلینڈرمیں 3-4چھلے اور کٹے آم ، 1کین کنڈینسڈ ملک اور 2کپ کریم شامل کرکے بہت اچھی طرح بلینڈکرلیں ۔ پھر ایک ائیر ٹائٹ ٹن میں بھرڈال کر فریزرمیں رکھ دیں ۔ آئسکریم جب آدھی سیٹ ہوجائے فریزر سے نکال کر دوبارہ پھینٹیں اور پھر سے فریز کردیں ۔ یہی عمل مزید 3 بار دھرائیں ۔ آئسکریم رات بھر کے لیے فریزر میں چھوڑدیں ۔ چھوٹے آئسکریم باﺅل میں نکال کر چھوٹے کیوبز میں کٹے آم اور پھنیٹی کریم سے سجا کر سروکریں ۔