چکن کو ابالنے کیلیئے:
ایک پین میں ادرک لہسن پیسٹ دیڑھ چمچ، ہری مرچ پسی ہوئی 1 چمچ، پانی دیڑھ کپ، ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ایک ابال آنے دیں، اسکے بعد مرغی ڈال دیں اور ڈھکن لگا کر کچھ دیر درمیانی آنچ پر پکائیں، جب مرغی نرم ہوجائے تو ڈھکن ہٹا کر پانی خشک کرلیں پر دھیان سے پانی بلکل خشک نا ہو بلکہ تھوڑا جوسی رہنا چاہیئے
چکن پر مصالحہ لگانے کیلیئے:
۔ ایک پیالے میں مرغی نکال کر اس میں گاڑھی دہی 2 چمچ، ملائی 2 چمچ، نمک حسبِ ذائقہ اور کالی مرچ ½ چمچ ڈال کر مکس کرلیں اور 2 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں
۔ اسکے بعد اگر آپ کے پاس سیخ ہے تو اس میں بوٹیوں کو لگا کر چولہے کے اوپر رکھ کے ہلکا ہلکا سیکھ لیں، چاہیں تو چولہے میں کوئلہ بھی رکھ لیں تا کہ اسکا ذائقہ آجائے یا پھر جالی رکھ کر یہ کام کرلیں
۔ آپ چاہیں تو آخر میں بھی کوئلے کا دھواں دے سکتے ہیں، لیجیئے مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے!