مرغی کو دھو کر بوٹیاں چھوٹی کر لیں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچیں، لہسن، ادرک کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں تمام اجزا ملائیں اورمرغی کی بوٹیاں ملا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔
آلوؤں کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں پسے ہوئے ناریل میں ایک کپ پانی ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کریں پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں سنہری ہونے تک تل لیں۔
پھر اس میں کڑی پتا، لونگ ، دار چینی اور بڑی الائچی ڈال دیں اور مصالحہ ملائی ہوئی چکن ڈال کر بھونیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے رکھ دیں بعد میں آلو بھی شامل کر دیں جب مرغی اور آلو گل جائیں تو پسا ہوا ناریل بھی شامل کر لیں شوربہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
سجاوٹ کے لئے ہرا دھنیا اور پسا ہوا ناریل استعمال کر یں۔