مچھلی کے ٹکڑے کر کے انہیں نمک لگا کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد دھولیں، لہسن، نمک، لال مرچیں، پسا ہوا دھنیا اور سفید زیرہ ملا کر پیس لیں۔ اس مرکب کو مچھلی کے پارچوں پر لیپ کر انہیں پھر ڈیڑھ دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ کر م کلہ کو باریک کاٹیں اور اسے ابال لیں پھر تیل کڑ کڑا کر اس میں مچھلی تل کر نکال لیں۔ اسی تیل میں مصالحہ بھون کر کرم کلہ ڈالیں اور اسے تھوڑا پانی دے کر پکالیں۔ جب یہ پک جائے تو اس میں ہری مرچیں کتر کر ڈالیں اور ان کے اوپر مچھلی کے ٹکڑے رکھ کر پتیلی دم پر لگا دیں پندرہ منٹ بعد اتارلیں۔ ابالے ہوئے چاولوں (خشک ) کے ساتھ استعمال کر یں۔ بعض لوگ کرم کلے کے پتے مچھلی والے تیل میں نہیں پکاتے ۔ وہ انہیں دوسری پتیلی میں پکانے کے بعدمچھلی والا مصالحہ کرم کلہ کے تیار سالن میں ڈالتے ہیں۔ بہر حال یہ ڈش بڑی لذیذ ہوتی ہے۔