تین پیالی بیسن کو چھان کر ایک پھیلے ہوئے تسلے میں ڈال دیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے گوند لیں،پھر پندرہ سے بیس منٹ ہتھلیوں کی مدد سے اچھی طرح رگڑائی کریں۔
اس بیسن کے دو حصے کر لیں،ایک حصے میں میٹھا سوڈا ملا کر پانچ منٹ مزید رگڑ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
بیسن کے دوسرے حصے میں زردے کا رنگ ملائیں اور تھوڑا پانی شامل کر کے گاڑھا سا پیسٹ بنا کر رکھ لیں۔
کڑاہی میں آئل کو تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں اور بیسن کے دونوں حصوں کی پھلکیاں تل کر نکال لیں۔دوسری طرف پین میں نمک ملا ہوا گرم پانی رکھیں اور اس میں سوڈا ملی پھلکیاں ڈال دیں۔پانچ سے سات منٹ رکھ کر احتیاط سے چھلنی میں نکال لیں کہ ٹوٹنے نہ پائیں۔کباب بنانے کے لئے بیسن میں نمک،کٹی ہوئی لال مرچ اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر ملائیں۔چٹکی بھر زردہ کا رنگ اور پانی ملا کر گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں،ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ رکھ لیں۔
پھر اس آمیزہ کو سیخ کباب کی طرح سیخوں پر لگا کر چولہے پر یا کوئلوں پر سینک لیں۔