چکن لولی پاپس وِد ہاٹ گارلک ساس
اجزاء:
میرینٹیڈ کے اجزاء:
چکن لولی پوپس................750گرام
میدہ چھنا ہوا................½پیالی
پسا ہوا لہسن ادرک ................2کھانے کے چمچے
ہری مرچیں پسی ہوئی................3عدد
سویا ساس................ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ................ایک چائے کا چمچہ
دہی................4کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ................ایک چائے کا چمچہ
کھانے کا اورنج رنگ................ایک چٹکی
انڈے ................2عدد
نمک ................ایک چائے کا چمچہ
تیل................تلنے کیلئے
ہاٹ گارلک ساس کے اجزاء:
لہسن چوپ کیا ہوا................ایک کھانے کا چمچہ
سوکھی گول لال مرچیں ................3عدد
سفید سرکہ................ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹو کیچپ................½پیالی
تیل................ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
ایک پیالے میں میرینٹیڈ کے اجزاء علاوہ انڈے ملاکر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ انڈے میں نمک ملاکر پھینٹیں۔لولی پاپس پہلے میدے پھر انڈے میں لپیٹیں‘ کڑاہی میں تیل گرم کریں‘ اس میں لولی پاپس سنہری تل کر نکال لیں۔گارلک ساس کے اجزاء علاوہ تیل بلینڈر میں یکجان کریں‘فرائننگ پین میں تیل گرم کریں اورآمیزہ تل کر پیالے میں نکا لیں۔ اسے لولی پاپس کے ہمراہ پیش کریں۔
چکن لولی پاپس وِد ہاٹ گارلک ساس
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe