لوکی کا راتہ
اجزاء:
لوکی ۔۔۔ ایک کپ
دہی ۔۔ دو کپ
نمک ۔۔ ایک چائے کا چمنچ
گھی ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ ۔۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ ۔۔ حسب ضرورت
ہرا دھنیا ۔۔ حسب ضرورت
کوئلہ ۔۔ ایک عدد
ترکیب:
لوکی کو کش کر کے ہلکا سا اسٹیم کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔ دہی میں نمک اور زیرہ ڈآل کر پھینٹ لیں۔ اب اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں۔ کوئلہ جلا کر ایک پلیٹ میں رکھیں۔ اوپر سئ گھی ٹپکائیں اور جس ڈش میں رائتہ نکالنا ہے اس ڈش کو الٹ کر رکھیں۔
Chef Samina Jalil,Posted By: Hani Muzaffer,