Lahori Murgh Channa Recipe in Urdu

Find delicious Lahori Murgh Channa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Lahori Murgh Channa recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Lahori Murgh Channa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Lahori Murgh Channa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3340 Views 0 Comments

لاہوری مرغ چنا
اجزاء:
لاہور کا مرغ چنا سالن پورے پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور ہے اس کا ذائقہ بالکل منفرد اور بہترین ہے۔ لوگ دور دور سے صرف لاہور اس سالن کو کھانے کے لیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں وہ ایک تناسب سے مصالحے ڈالتے ہیں۔
چلیے کے فوڈز میں اب آپ کے لیے موجود ہے شیف مبشر کی بتائی گئی لاہور سے مُرغ چنے بنانے کی مزیدار سی ریسیپی اور وہ بھی بناء کسی اضافی اجزاء کے، آج ہی آپ بھی بنائیے اور ہمیں کے فوڈز کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنا طریقہ بھی بتائیے گا۔


اجزاء:
چنے ایک پاؤ
چکن 1 کلو
انڈے 2 سے 4
ہرا دھنیا
پیاز 3 سے 4
ٹماٹر 2 سے 3
دہی 1 پاؤ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چمچ
لال مرچ ثابت 1 سے 2
ہری مرچ کٹی ہوئی 1 سے 2
ہری مرچ ثابت 2
کالی مرچ پاؤڈر 1 چمچ
ہلدی 1 چمچ
دھنیا آدھا چمچ
زیرہ 1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر آدھا چمچ
سونٹھ ایک چٹکی
آئل 1 کپ
بیکنگ سوڈا 1 سے 2 چمچ
چنا مصالحہ 2 چمچ
گرم مصالحہ 1 چمچ
پسی لال مرچ آدھا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے چنوں کو 1 گھنٹے کے لیے گرم پانی میں بھگو دیں اور بیکنگ سوڈا بھی ڈال دیں تاکہ یہ اچھی طرح بھیگ جائیں۔
پھر ان کو ابالنے کے لیے رکھ دیں۔
پتیلے میں آئل ڈال کر پیاز کو اچھی طرح بھون لیں اس میں زیرہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں ہری مرچ، لال مرچ، دھنیا، ہلدی، کالی مرچ، چنا مصالحہ، دہی اور ٹماٹر سب کچھ ڈال کر اچھی طرح مصالحے کی گریویو تیار کریں۔
چکن کو دھو کر اس کو تھوڑے سے آئل میں ہلکا سا بھون لیں کہ گولڈن کلر ہو جائے۔
انڈوں کو اچھی طرح ابال کر رکھ لیں۔
اب مصالحے کی گریوی میں ابلے ہوئے چنے اور چکن ڈال کر اچھی طرح 15 منٹ کے لیے پکنے دیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
اب ایک چھوٹی کڑاہی میں آئل، ثابت لال مرچ گول والی اور لہسن ڈال کر اس کو بھونیں اور سالن میں تڑکے کے طور پر شامل کردیں۔
5 منٹ پکنے دیں اور ابلے ہوئے انڈے اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں۔
لیجیے لاہوری مرچ چنا بن کر تیار ہے اب ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Lahori Murgh Channa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Lahori Murgh Channa is very famous in desi people. At KFoods you can find Lahori Murgh Channa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Lahori Murgh Channa

Lahori Murgh Channa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments