Kofta Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Kofta Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kofta Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Eid Special recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kofta Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kofta Biryani
chef Recommended By Chef
time-clock 00.20 To Prep
time-clock 00.45 To Cook
6 Servings
Tips About Recipe

3609 Views 0 Comments

کوفتہ بریانی
اجزاء:
•چاول_____ 750 گرام اُبلے ہوئے
•نمک_____ حسب ذائقہ
•کالا زیرہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ 1 کھانے کا چمچ ثابت
•تیز پتا_____ 1 عدد
•تیل یا گھی_____ 1 چوتھائی کپ

کوفتے کے لیے:
•قیمہ_____ آدھ کلو
•خشخاش_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ پسی ہوئی
•گرم مصالحہ_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•ملائی_____ 1 کھانے کا چمچ
•کھوپرا_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•چنے_____ 1 کھانے کا چمچ بھنے ہوئے
•پیاز_____ 1 عدد پسی اور کچی ہوئی
•بریڈ سلائس_____ 1 عدد ایک چوتھائی کپ دودھ میں بھیگا ہوا
•ہرا دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ
•ہری مرچ_____ 2 عدد کٹی ہوئی

مصالحے کے لیے:
•تیل_____ 3 چوتھائی کپ
•ہری مرچ_____ 6 عدد ثابت
•ٹماٹر_____ 2 عدد بلینڈ کیے ہوئے
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ 2 چائے کے چمچ پسی ہوئی
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ
•دھنیا_____ 2 چائے کے چمچ پسا ہوا
•پیاز_____ آدھ کپ تلی ہوئی

دہی کے مکسچر کے لیے:
•دہی_____ ڈیڑھ کپ پھینٹی ہوئی
•پیلا رنگ_____ 1 چٹکی
•کیوڑا_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہری الائچی_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
•جائفل_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
•جاوتری_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
•ہرا دھنیا اور پودینہ_____ 2 کھانے کا چمچ کٹا ہوا
•خشک آلو بخارے_____ 8 عدد

ترکیب:
کوفتے بنانے کے لیے:
چوپر میں قیمہ، خشخاش، گرم مصالحہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، ملائی، کھوپرا، لال مرچ، چنے، کچی پیاز، بریڈ سلائس، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کریں۔
پھر ان میں ایک چوتھائی کپ پانی شامل کرکے کوفتے بنائیں اور الگ رکھیں۔

مصالحہ بنانے کے لیے:
تیل گرم کرکے اس میں ہری مرچ، ٹماٹر، زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گرم مصالحہ، لال مرچ، نمک، دھنیا اور پیاز ڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں پانی شامل کرکے کوفتے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں، یہاں تک کہ کوفتے گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے۔

دہی کے مکسچر کے لئے:
ایک پیالے میں دہی، پیلا رنگ، کیوڑا، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کو مکس کرکے مکسچر تیار کرلیں۔
اب چاولوں کو نمک، کالا زیرہ، تیز پتا اور گرم مصالحہ ڈال کر آدھا پکالیں۔
اب بریانی اسمبلی کرنے کے لیے پین میں آدھے اُبلے چاول ڈالیں۔
اب ان پر کوفتے اور گریوی ڈال دیں۔
پھر ان پر دہی کا مکسچر، ہرا دھنیا، پودینہ اور خشک آلو بخارے ڈال دیں۔
پھر ان پر باقی بچے چاول، ایک چوتھائی کپ تیل یا گھی ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔
Posted By: Aisha, swat

Find out the Kofta Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid Special. Kofta Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Kofta Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kofta Biryani

Kofta Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid Special.

Reviews & Comments