گوشت پر نمک عرق ادرک اور پیاز کا پانی ملا کر رکھ دیں پھر دہی میں زعفران، سیاہ مرچیں اور الائچیاں پیس کر ملانے کے بعد گوشت کی بوٹیوں کو اس میں لتھیڑ دیں پھر ایک دیگچے میں زیرہ دال کر اس میں بوٹیوں کی تہ جما دیں اور اوپر سے لونگیں ڈال کر آدھا گھی ڈال دیں چاولوں کو ابال لیں پھر دو مٹھی چاول اور ایک پیالی گوشت اوپر ڈال دیں اور دیگچے کو چولہے پر چڑھا کر اس کے نیچے تیز آنچ کر دیں پھر باقی چاول بھی اس میں ڈال کر اوپر سے باقی گھی بھی ڈال دیں اور دیگچے کا منہ آٹے سے بند کر دیں۔ آنچ اور تیز کر دیں اور دیگچے کے ڈھکنے پر بھی آگ رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد بریانی کا پانی خشک ہو جائے گا۔ اور گھی کی آواز آنے لگے گی۔ اس وقت دیگچے کے نیچے سے آگ ہٹا کر اسے صرف کوئلوں پر دم دیں اس میں زیادہ سے زیادہ 20منٹ لگائے جائیں۔