Khichri Recipe in Urdu

Find delicious Khichri recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Khichri recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Khichri recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1950 Views 0 Comments

کھچڑی
اجزاء:
اس موسم میں دن ہو یا رات مچھلی فرائی سب ہی کو مزیدار لگتی ہے۔ کھچڑی کیونکہ ایک سادہ مگر غذائیت سے بھرپور کھانا ہے اس کے ساتھ ہی سردی کا مزہ فرائی مچھلی کھا کر دوبالا کریں تو پیٹ بھی بھر جاتا ہے اور ایک سے دو ذائقے بھی ۔

اجزاء:
مچھلی آدھا کلو
کالی مرچ مصالحہ 2 چمچ
لال مرچ مصالحہ 2 چمچ
ہلدی 2 چمچ
مونگ کی دال آدھا کپ
چاول ایک کپ
دھنیا 1 چمچ
سونف کا پاؤڈر آدھا چمچ
نمک 3 چمچ
گرم مصالحہ 1 چمچ
زیرہ 1 چمچ
لونگ اور دار چینی 1 سے 3 عدد
پسا ہوا کھوپرا 1 چمچ
ٹماٹر 2 عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
املی کا پیسٹ 4 چمچ
ترکیب:
* چاول اور دال اچھی طرح دھو کر پانی میں بھگو دئیے جائیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر یں اور پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔
جب پیاز براؤن ہو جائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال دیں پھر اچھی طرح بھونیں۔
جب مصالحہ بُھن جائے تو چاول اور دال ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھون کر 3 پیالے پانی ڈال کر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہو جائے اور چاول، دال بھی گل جائے تو پتیلی کے ڈھکن پر سوتی کپڑا لپیٹ کر اس کا منہ بند کر دیا جائے۔
آنچ ہلکی رکھنی چاہیے۔ پانچ منٹ بعد اتار لیں، مزیدار کھچڑی پک کر تیار ہے۔
مچھلی فرائی:
* مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔ اب لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، املی کا پیسٹ، پسا ہوا کھوپرا، سونف کا پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا لگا کر مچھلی کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ جب یہ پانی چھوڑ نے لگے تو اس کو نچوڑ لیں۔ ایک پیالے میں بیسن، کالی مرچ لا مرچ، گرم مصالحہ اور فرائی فش کا مصالحہ لگا کر مکس کریں اور اس میں مچھلی کو ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔ لیجیے مزیدار فش فرائی پک کر تیار ہے۔

سروونگ:
اب کھچڑی اور فرائی مچھلی کو پودینے کی چٹنی کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Khichri Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Khichri is very famous in desi people. At KFoods you can find Khichri and all the urdu recipes in a very easiest way.

Khichri

Khichri in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز
Reviews & Comments