Kele Ka Meetha Recipe in Urdu

Kele Ka Meetha

کیلے کا میٹھا

اجزاء:
کیلے آج کل سستے داموں مل رہے ہیں اور ایسے کیلے جن پر نشانات ہیں یا داغ دھبے ہیں وہ تو کم قیمت میں موجود ہیں اگر آپ بھی ان کیلوں کو نئے اور منفرد طریقے سے استعمال کرنا چاہتی ہیں تو اب بنائیں ان کیلوں سے میٹھی اور ذائقہ دار سی برفی جو کھائے وہ ریسیپی ضرور پوچھے گا۔

اجزاء:
کیلے،
سوجی،
بیکنگ پاؤڈر،
ناریل کا پسا ہوا پاؤڈر،
ڈرائی فروٹس،
الائچی،
گھی،
گڑ،
دودھ،
خشک دودھ۔
کیلے کو باریک کاٹ کر بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں صرف 2 سے 3 چمچ پانی، ایک کپ دودھ اور آدھا کپ خُشک دودھ ڈال کر اچھی طرح پیسٹ تیار کرلیں۔
اب کڑاہی کو چولہے پر رکھیں، اس میں ایک کپ سوجی، 2 سے 4 چمچ بیکنگ پاؤڈر، 1 چمچ کھانے والا کلر، 1 چمچ الائچی کے دانوں کا پاؤڈر، 2 چمچ پسا ہوا ناریل اور 2 چمچ گھی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
ایک پیالی میں 2کپ پانی ڈالیں اور اس میں ایک مٹھی کے برابر پسا ہوا گُڑ ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں جب تک کہ یہ تھوڑا سا گاڑھا مکچسر نہ بن جائے۔
ڈرائی فروٹس میں بادام، پستے کاٹ کر رکھ لیں یا تو ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اوپر سے گارنش کرنے کے لئے۔
اب کڑاہی میں گڑ کا مکسچر، 2 کپ دودھ اور 2 چمچ گھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور 10 منٹ کیلئے دم پر چھوڑ دیں۔
پھر اس کو کسی ڈش میں نکال کر پھیلائیں اور 10 منٹ کیلئے ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب چھری کی مدد سے اس کی قتلیاں کاٹ کر جمادیں۔
لیجیے کیلے کی مزیدار مہنگی سی برفی اب گھر پر ہی بن گئی۔ شام کی چائے کے ساتھ سروو کریں یا خوشی میں اپنوں کا منہ میٹھا کیجیے۔

Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Kele Ka Meetha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Kele Ka Meetha is very famous in desi people. At KFoods you can find Kele Ka Meetha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kele Ka Meetha

Kele Ka Meetha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment