پنیر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ہلکا فرائی کریں۔ پانی ابال لیں۔ پھر اس میں سونف کا پاؤڈر، سونٹھ، ہلدی اور نمک ڈال کر ابال آنے دیں۔ اب پنیر کے ٹکڑے شامل کرلیں اور ڈھک کر پانچ منٹ تک دم لگائیں۔ آخر میں نمک، دودھ، سفید زیرہ، کٹی کالی مرچ، کٹی ہری مرچ، ثابت لال مرچ ڈال کر مکس کر کے دم پر رکھیں۔ کشمیری پنیر تیار ہے۔