Kalonji Ki Chaye Recipe in Urdu

Find delicious Kalonji Ki Chaye recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kalonji Ki Chaye recipe is one of the common and most searched dishes in the Hot Tea And Drinks recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kalonji Ki Chaye recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kalonji Ki Chaye
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2641 Views 0 Comments

کلونجی کی چائے
اجزاء:
کلونجی یا نائیجیلا کے بیج، ایک دلچسپ مصالحہ ہے۔ پاکستان میں، سوکھی بھنی کلونجی ذائقه دار سالن ، دال ، بھنی یا فرائی سبزیاں، اور یہاں تک کہ سموسے، پاپڑی، کچوری اور دیگر کھانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

ذائقہ اور خوشبو ایک طرف رکھتے ہوئے ، چھوٹا سیاہ بیج صحت کے بہت سے فوائد کے ساتھ آتا ہے۔ کلونجی میں کئی بیماریوں کا علاج چھپا ہے، روز صبح نہار منہ اس کے چند دانے کھا لیے جائیں تو آپ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ایسے درد جو دائمی ہوں اور کسی صورت ختم نہ ہوتے ہوں، ان پر اس کا تیل لگائیں اور پھر کمال دیکھیں کہ کیسے منٹوں میں آپ کو افاقہ ہوتا ہے

تاہم آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کلونجی کے فائدے جنہیں مشہور ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے بھی بتایا گیا۔

پھیپھڑوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

نزلہ زکام اور ناک بند ہونے کی صورت میں محض کلونجی سونگھ لینے سے تکلیف میں کمی ہوسکتی ہے۔

اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

پرسکون نیند لانے میں مدد گار ہے۔
اگر سر میں شدید درد ہو اور کسی صورت نہ جاتا ہو تو کلونجی کو ہلکا سا توے پر گرم کر کے ماتھے پر لگائیں، درد میں فوری آرام آئے گا۔

کلونجی کا تیل روزانہ 1 سے 2 بوند روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ گلا خراب، ٹانسلز ہوں یا کھانسی ہو تو کلونجی کو نیم گرم کر کے ململ کے کپڑے میں باندھیں اور پوٹلی بنا کر گلے کی سکائی کریں، فوری آرام حاصل ہوگا۔
ترکیب:
2 کپ پانی پین میں ڈالیں، اس میں 1 سے 2 چمچ کلونجی شامل کریں، سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ، سونف 1 چمچ، 1 سے 2 کڑے پتے اور ادرک کا ٹکڑا شامل کریں۔

پانی کو اتنا پکائیں کہ 2 کپ پانی 1 کپ رہ جائے، اسے چھان لیں اور دل چاہے تو ایک چمچ شہد ڈال کر پئیں، اسے اتنا گرم ہونا چاہیئے جتنا برداشت کرسکیں اور اسے گلے میں روک روک کر پئیں۔

اس کے بعد اس کے اوپر پانی بالکل نہ پئیں۔

یاد رکھیں اس چائے کا باقاعدہ استعمال ہاضمے اور گلے کے مسائل کو ٹھیک رکھے گا جبکہ قوت مدافعت میں اضافہ اور دوران خون میں بھی بہتری آئے گی۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Kalonji Ki Chaye Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Kalonji Ki Chaye is very famous in desi people. At KFoods you can find Kalonji Ki Chaye and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kalonji Ki Chaye

Kalonji Ki Chaye in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

Reviews & Comments