kalay chanay ka Pulao Recipe in Urdu

kalay chanay ka Pulao

کالے چنے کا پلاؤ

اجزاء:
چاول : تین پیا لی
کالے چنے : ڈیڑ ھ پیا لی
میٹھا سوڈا : آدھا چائے کا چمچ
لہسن پسا ہوا : ایک کھا نے کا چمچ
پیاز : دو عدد درمیانی
نمک : حسب ذائقہ
زیرہ : ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ
کوکنگ آئل : چار کھانے کے چمچ
دہی : آدھی پیالی
چنوں کو صاف دھو کر گرم پانی میں بھگو دیں اور اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیں ۔ دو گھنٹے کے بعد اس پانی کو پھینک کر تین پیالی گرم پانی ڈال کر چنوں کو ابال کر اچھی طرح گلا لیں
چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں پیاز کو باریک کاٹ لیں
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں
آدھی پیاز نکال کر پھیلاکر رکھ دیں اور بقیہ پیاز میں لہسن اور زیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں ۔ پھر اس میں چنے لال مرچ اور دہی ڈال کر بھونیں
چاولوں کو پانی سے نکال کر اس مصالحے کے ساتھ بھونیں اور تین سے چار پیالی پانی اور نمک ڈال دیں۔ اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں
پانی خشک ہونے پر دوبارہ سے ملا کر اوپر سے تلی ہوئی پیاز چھڑک دیں ۔ ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں
پریزنٹیشن
اس مزیدار اور مختلف سی ڈش کو آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اس کا ذائقہ اور غذائیت بڑھانے کے لئے اس میں 200 گرام ہاتھ کا کٹا ہوا قیمہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the kalay chanay ka Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. kalay chanay ka Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find kalay chanay ka Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

kalay chanay ka Pulao

kalay chanay ka Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment