Kabab Curry Recipe in Urdu

Find delicious Kabab Curry recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kabab Curry recipe is one of the common and most searched dishes in the Eid-ul-Adha Special recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kabab Curry recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kabab Curry
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

14008 Views 1 Comments

کباب کری
اجزاء:
بکرے کا قیمہ ------- ایک کلو
سونف پاؤڈر ------ تین چائے کا چمچ
ادرک پاؤڈر ------ ڈیڑھ چائے کا چمج
پسی لال مرچ ------ ڈیڑھ چائے کا چمچ
بڑی الائچی ----- چھ عدد
کوکنگ آئل ------ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
انڈہ ------ ایک عدد

گریوی کے لیے:

دہی ----- 5 کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل ----- چھ کھانے کے چمچ
پسا گرم مصالحہ ----- دو چائے کے چمچ
لونگ ----- آٹھ عدد
دارچینی 2 انچ کا ٹکڑا ------ دو عدد
ٹماٹر ------ چار عدد
ٹماٹو پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمج
لال مرچ پاؤڈر ----- دو کھانے کے چمچ
ادرک پاؤڈر ----- دو چائے کے چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ----- بیس گرام
ترکیب:
کباب بنانے کے لیے:

قیمے کو دو دفعہ فوڈ پروسیسر یا مشین سے نکال لیں-
اب سونف٬ ادرک پاؤڈر اور بڑی الائچی کے بیج نکال کر پیس لیں-
باقی تمام مصالحوں کے ساتھ بکرے کے قیمے میں ملائیں- پھر اس میں تیل٬ نمک اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں-
ہاتھوں کو گیلا کر کے مکسچر کے گول اور 3 انچ لمبے کباب بنا کر رکھتے جائیں-

گریوی بنانے کے لیے:

دہی کو پھینٹ لیں-
ایک بڑے سائز کے پین میں تیل گرم کر کے لونگ اور دارچینی کو ایک منٹ تک فرائی کریں-
پھر اس میں ٹماٹر ڈالیں اور ٹماٹر کا پانی خشک ہونے تک پکائیں-
اب اس میں ٹماٹو پیسٹ ملا کر چمچ چلاتے جائیں-
ساتھ ہی لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں-
اس کے بعد دہی شامل کر کے چمچ چلاتے رہیں٬ تاکہ دہی کے دانے نہ بنیں-
سونف اور ادرک پاؤڈر ڈال کر 5 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں-
پھر اس میں 5 کپ گرم پانی ڈال کر ابال لیں-
آنچ ہلکی کر کے پہلے سے بنائے کباب آہستہ سے ڈالیں اور تقریباً 20 منٹ تک پکنے دیں٬ چمچ مت چلائیں-
اگر کباب کو ہلانا پڑے تو برتن کو کپڑے سے پکڑ کر پورا برتن ہلائیں٬ تاکہ کباب ٹوٹنے نہ پائیں-
آخر میں آنچ تیز کر کے مزید 5 منٹ تک پکائیں-
جب گریوی پر آئل آجائے تو چولہا بند کر کے گرم مصالحہ اور باریک کٹا ہوا دھنیا ڈال دیں-
گرم گرم چپاتی یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں-
Chef Mehboob,Posted By: jasmeen,

Find out the Kabab Curry Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid-ul-Adha Special. Kabab Curry is very famous in desi people. At KFoods you can find Kabab Curry and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kabab Curry

Kabab Curry in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid-ul-Adha Special by Chef Mehboob.

Reviews & Comments

ya its really nice......i like it

  • anjum shaikh, solapur