Jhinga Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Jhinga Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Jhinga Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Sea Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Jhinga Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Jhinga Biryani
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1485 Views 0 Comments

جھینگا بریانی
اجزاء:
بریانی ہر گھر میں بننے والی پاکستانیوں کی پسندیدہ ڈش ہے، خاص کر کراچی والوں کی تو جان ہے۔ یہاں طرح طرح کی بریانی بنائی اور کھائی جاتی ہے، کچھ لوگ مٹن کی کھاتے ہیں تو کچھ بیف یا چکن کی کیونکہ ہر کسی کا ذائقہ اور پسند مختلف ہے۔ لیکن آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں جھینگے کی بریانی، جو یقیناً آپ کو بہت اچھی لگے گی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں
ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں ½ کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر ان تمام گرم مصالحوں (1 عدد بڑی الائچی، بادیان کا پھول اور دار چینی، لانگ 3 عدد، ہری الائچی 2 عدد، ثابت کالی مرچ اور زیرہ ½ چمچ، 2 تیز پتّے) کو اس میں ڈال کر کے 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1 چمچ پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر کے ہلکا گولڈن کریں

۔ اب 3 عدد ٹماٹروں کو کاٹ کر یا پیس کر ڈالیں، اسکے بعد 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ دھنیا، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں

۔ ٹماٹر گُھل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو اس میں 1 کپ دہی اور ½ کپ فرائی پیاز ڈال کر پھر بھونیں

۔ اب آدھا کلو جھینگے اس میں ڈال کر ہلائیں اور 5 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں، جب مصالحہ اچھے سے بُھن جائے اور جھینگے پک جائیں تو اس میں اوپر سے 1 چمچ گرم مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کردیں

۔ اب ابلے ہوئے چاولوں کی پہلے پرت دیگچی میں لگا کر اس کے اوپر فرائی پیاز ڈال کر چھینگے کے مصالحے کی پرت لگائیں، اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر باقی کے چاول بچھا دیں

۔ زردے کا رنگ، فرائی پیاز، دھنیا اور گھی اوپر سے ڈال کر 6 سے 8 منٹ چاولوں کو دم پر رکھ دیں، دھواں آنے کے بعد چولہے کو بند کردیں

۔ مزیدار جھینگا بریانی تیار ہے، اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ تناول فرمائیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Jhinga Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. Jhinga Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Jhinga Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Jhinga Biryani

Jhinga Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods.

Reviews & Comments