سب سے پہلے ایک پتیلے میں اپنی بھریں اس میں چینی ڈالیں اور خوب پکنے دیں کہ تار بننے لگے اب اس میں الائچی کوٹ کر ڈال دیں اور چاشنی تیار کر لیں، چاشنی کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں اسے مستقل پکائیں اور چمچ چلائیں، اب ایک پیالے میں پانی لیں اس میں میدہ ڈالیں ساتھ میٹھا سوڈا ڈالیں اور اس کا پتلا آمیزہ بنا لیں کہ اس میں تار بننے لگیں، اب اس آمیزے میں زردے کا رنگ ڈالیں اور مکس کریں، اب ایک چکور کپڑا لے کر اس کے بیچ میں باریک سُراخ کریں اور اس میں آمیزہ ڈال کر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں جلیبی بنائیں جب یہ فرائی ہو جائے تو اسے چاشنی میں ڈال دیں اور فوری نکال لیںی لیجیئے تیار ہے گرما گرم جلیبی۔