٭ ایک کپ میدے میں تین چمچ دہی اور ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح پانچ منٹ تک اس کو پھینٹ لیں۔ اور ایک بوتل میں ڈال دیں۔ جس کا منہ اوپر سے نوکیلا ہو تاکہ اس سے آسانی جلیبیاں اپنی مرضی کی شکل میں بنائی جاسکیں۔
٭ ایک کڑاہی میں آئل گرم کرنے رکھ دیں اور اس میں الائچی ڈال دیں۔
٭ پتیلی میں پانی اور چینی کا شیرہ بنائیں اور اس میں تھوڑا سا کھانے کا رنگ شامل کردیں۔
٭ اب گرم آئل میں ایک ایک کر کے اپنی پسند کی شکل میں جلیبیاں ڈالتی جائیں اور براؤن ہوجائیں تو ان کو شیرے میں ڈال کر فوری نکال لیں جیسا کہ یشمہ نے وڈیو میں بتایا ہے۔
٭ لیجئیے تیار ہوگئی ہیں آپ کی گرما گرم میٹھی میٹھی جلیبیاں وہ بھی اتنی آسانی کے ساتھ ۔