200گرام کلو میدے کو پانی میں مکس کرکے 2دن رکھ دیں۔ اب اس میں باقی 2/1کلو میدہ ،کھانے کا سوڈا، کریم آف ٹارٹر اور رنگ کاٹ ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اگر ضرورت ہو تو تھوڑا پانی بھی شامل کردیں۔ اب اسے کپڑے میں ڈال کرکڑاہی میں فرائی کریں۔ شیرہ بنانے کے لئے چینی اور پانی کو پکائیں اور اس میں کیوڑا شامل کردیں۔ آخر میں فرائی کی ہوئی جلیبیوں کو شیرے میں ڈال دیں۔ اسکے بعد گرم گرم جلیبیاں پیش کریں۔