Imli Paste Recipe in Urdu

Find delicious Imli Paste recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Imli Paste recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Imli Paste recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Imli Paste
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9204 Views 0 Comments

املی کا پیسٹ
اجزاء:
املی کا پیسٹ رمضان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایک عام پیسٹ ہے، جس کو ہم نہ صرف چٹنیاں بنانے میں ڈالتے ہیں، مختلف پیری پیری بائٹس، چائنیز کھانوں اور ذائقہ دار چنا چاٹ میں بھی ڈالتے ہیں۔ ویسے تو چٹنی بنانا بہت آسان ہے، سب کچھ بلینڈرمیں ڈالو چلاؤ اور ہوگئی تیار، مگر اس میں ڈلنے والا املی پیسٹ بنانے کے لئے محنت درکار ہوتی ہے، ایسے میں منٹوں میں املی پیسٹ آج ہی بنا کر رکھ لیں، پھر پورا رمضان املی بھگونے، ایک ایک دانے سے گودا نکالنے اور پیسنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

جانیئے کے-فوڈز کیسے آپ کی سب سے زیادہ آسان ٹپ سےکیسے مدد کر رہا ہے!
ترکیب:
٭ حسبِ ضرورت املی کو ایک مرتبہ تھوڑے سے پانی سے دھو لیں یا پانی کا سپرے کرلیں تاکہ مٹی نکل جائے۔

٭ پھر املی کے تمام دانوں کو الگ کرلیں۔

٭ اب 1 جگ کے برابر پانی میں دو چمچ سرکہ ڈالیں اور گرم کریں اور اس میں یہ املی چھوڑ دیں اور ڈھکن بند کر دیں۔

٭ تقریباً ایک گھنٹے تک چولہے کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

٭ اس کے بعد آپ ڈھکن کھولیں اور ایک بڑے پیالے میں املی کا پکا ہوا پانی اور املی ڈالیں۔

٭ اب انگلیوں کی مدد سے ایک ایک املی کا دانہ نکالیں اور بیج الگ کرلیں۔

٭ بیجوں کو ایک جگہ محفوظ کرلیں۔

٭ لیجیئے املی کا بہترین پیسٹ بن کر تیار ہوگیا ہے۔ اب چاہیں تو اس پیسٹ کو مرچ کے پکوڑوں میں بھی بھر کر استعمال کرلیں۔

٭ واہ! املی سے تو مزہ ہی آ جائے گا۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Imli Paste Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Imli Paste is very famous in desi people. At KFoods you can find Imli Paste and all the urdu recipes in a very easiest way.

Imli Paste

Imli Paste in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments