Homemade Bread Recipe in Urdu

Find delicious Homemade Bread recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Homemade Bread recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Homemade Bread recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Homemade Bread
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

6490 Views 0 Comments

ہوم میڈ بریڈ
اجزاء:
ڈبل روٹی روزانہ ناشتے کیلئے سب ہی خرید کر لاتے ہیں۔ اب تو چھوٹی سی ڈبل روٹی بھی 50 روپے میں ملنے لگی ہے اور بعض اوقات باسی ڈبل روٹی آتی ہے جس کو کھانے سے پورا دن پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ جب ہر چیز گھر پر آسانی کے ساتھ بن سکتی ہے تو پھر ڈبل روٹی بھی گھر پر بنائیں اور تازی ڈبل روٹی کھا کر دیکھیں یہ کتنی مزیدار اور نرم و ملائم بنتی ہے۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو مزیدار ڈبل روٹی گھر پر بنانے کا آسان طریقہ:
اجزاء:
٭ 1 پاؤ میدہ،
٭ 1 کپ سوجی،
٭ 3 کپ آئل،
٭ 1 کپ خُشک دودھ،
٭ 1 چمچ بیکنگ پاؤڈر،
٭ آدھا کپ پانی،
٭ 2 کپ دودھ لیکوئیڈ،
٭ خمیر۔
بنائیں کیسے؟
ترکیب:
٭ کھلے منہ کے برتن میں میدہ، سوجی، بیکنگ پاؤڈر، دودھ، خشک دودھ پاؤڈر، 1 کپ آئل، پانی، خمیر ڈال کر 20 منٹ تک اس کو نرم و ملائم آٹے کی طرح گوندھ لیں۔
٭ پھر اس کے اوپر آئل کا سپرے کریں اور ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ یہ پھول جائے۔
٭ اب ڈبل روٹی کے سانچے میں یہ مکسچر ڈالیں اور ہلکے ہاتھ سے پھیلا کر اس پر آئل کا سپرے کردیں اور 1 گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں۔
٭ سانچے کے ڈھکن پر اندر کی جانب آئل کا سپرے کریں اور میدے کے مکسچر پر سپرے کرلیں۔
٭ پھر اوون گرم کریں اور اس کو بیک کرنے کیلئے رکھ دیں۔ 20 منٹ بعد یہ بن کر تیار ہو جائے گی۔
٭ اگر اوون نہیں ہے تو چولہے پر پتیلے کو گرم کریں اور اس کے اندر ایک پلیٹ رکھ کر یہ سانچے کا ڈبہ رکھیں اور 35 سے 40 منٹ کیلئے پکنے دیں۔ لیجیے گھر پر نرم و ملائم ڈبل روٹی تیار ہے۔ اب اس کو ٹکڑوں میں کاٹیں اور کھانے کیلئے سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Homemade Bread Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Homemade Bread is very famous in desi people. At KFoods you can find Homemade Bread and all the urdu recipes in a very easiest way.

Homemade Bread

Homemade Bread in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

Reviews & Comments