Grilled Eggplant Roll Ups Recipe in Urdu

Grilled Eggplant Roll Ups

گرلڈ اگپلانٹ رول اپس

اجزاء:
بینگن…. 4عدد

میری نارا سوس بنانے کے اجزاء:
پسے ہوئے ٹماٹر…. 2کپ
لہسن…. 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ…. 1کھانے کا چمچ
بیزل…. 1کھانے کا چمچ
نمک…. حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر…. آدھ چائے کا چمچ
اٹالین سیزننگ…. 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل…. 2کھانے کے چمچ
کیچپ…. 1چوتھائی کپ

چیز فلنگ بنانے کے اجزاء:
پامیزن چیز…. آدھ کپ
چیڈر چیز…. آدھ کپ
موزریلا چیز…. آدھ کپ
نمک…. حسبِ ذائقہ
سفید مرچ…. آدھ چائے کا چمچ
کریم…. آدھ کپ
اوریگانو…. آدھ کھانے کا چمچ
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔
اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، کٹی لال مرچ، نمک، کالی مرچ، اٹالین سیزننگ اور کیچپ ڈال کر درمیانی ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔
چیز فلنگ بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں کریم، پامیزن، چیڈر، موزریلا چیز نمک، سفید مرچ اور اوریگانو ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، چیز فلنگ تیار ہے۔

اسمبلنگ:
بینگنوں کوکاٹ کر دونوں طرف سے تین منٹ کے لئے گرِل کر لیں۔
اب بینگنوں میں تیار کیا ہوا چیزمکسچر ڈالیں اور رول بنا لیں۔
پھر ایک بیکنگ ڈِش میں میری نارا سوسپھیلائیں اور اس پر بینگن رول رکھیں۔
اب ایک سو اسی کے درجہ حرارت پر دس سے بارہ منٹ بیک کر لیں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Grilled Eggplant Roll Ups Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Grilled Eggplant Roll Ups is very famous in desi people. At KFoods you can find Grilled Eggplant Roll Ups and all the urdu recipes in a very easiest way.

Grilled Eggplant Roll Ups

Grilled Eggplant Roll Ups in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment