1 کپ چاول اور دہی سے مزیدار ڈش تیار ۔۔ گرمی کے دنوں میں اب بنائیں سادہ اور آسان کھانے، جو آپ کی محنت اور وقت دونوں بچائے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our 1 کپ چاول اور دہی سے مزیدار ڈش تیار ۔۔ گرمی کے دنوں میں اب بنائیں سادہ اور آسان کھانے، جو آپ کی محنت اور وقت دونوں بچائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this 1 کپ چاول اور دہی سے مزیدار ڈش تیار ۔۔ گرمی کے دنوں میں اب بنائیں سادہ اور آسان کھانے، جو آپ کی محنت اور وقت دونوں بچائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

گرمی کے دنوں میں کچن میں کھڑے رہ کر کھانا پکانا خواتین کیلیئے کسی آزمائش سے کم نہیں ہے، ایک طرف شدید دھوپ کی گرمی تو دوسری طرف چولہے کی تپش۔ ایسے میں خواتین چاہتی ہیں کہ دوپہر میں کوئی ہلکی پھلکی ڈش بنا لیں، تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایک نہایت ہی آسان ڈش بنانے کی ترکیب۔

چاول اور دہی سے تیار ڈش:

سب سے پہلے 1 کپ ابلے ہوئے چاول لے لیں (رات کے بچے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں)، اسے ایک مکسر میں ڈال کر اس میں 1 کپ پانی، آدھا کپ دہی، اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر اسکا پیسٹ بنا لیں۔ پھر 1 چوتھائی کپ پانی اور ڈال کر تھوڑا سا پتلا کرلیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔

تڑکے کیلیئے:

اب ایک پین میں 1 چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں زیرہ 1 چمچ، رائی ½ چمچ، چند پتّے کڑی پتے، اور 3 موٹی ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور اسے کڑ کڑا لیں، اسکے بعد اس میں 1 پیاز اور 1 ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور 1 منٹ تک چمچ چلا کر اس تڑکے کو چاول اور دہی والے مکسر میں ڈال دیں

رائتہ بنائیں:

اسکے بعد رائتے کو اور مزیدار بنانے کیلیئے اس میں 1 چمچ کٹی لال مرچ، ½ چاٹ مصالحہ اور½ کپ بوندی ڈال کر مکس کرلیں، بوندی کی جگہ ابلے ہوئے آلو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
رائتے کے اوپر ہرا دھنیا اور پودینہ کاٹ کر ڈالیں اور گھر والوں کو روٹی کے ساتھ پیش کریں!

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2855 Views   |   12 Jun 2023
Related Recipes
Reviews & Comments