چانپیں ہلکی ہلکی کچل لیں۔
پیالے میں کچلی ہوئی چانپیں، سفید سرکہ، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں اور تقریبا آدھا گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
دوسرے پیالے میں کارن فلور، انڈوں کی سفیدی، مسٹرڈ پاؤڈر، سفید مرچ، چینی اور نمک ڈال کر مکس کر لیں۔
اب مصالحہ لگی چانپیں اس آمیزے میں ڈپ کر لیں۔
پھر بریڈ کرمبز میں لپیٹ کر گرم تیل میں فرائی کر لیں۔
گولڈن براؤن ہو جانے پر پلیٹ میں نکال کر پیش کریں