Frying Pan Pizza Recipe in Urdu

Find delicious Frying Pan Pizza recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Frying Pan Pizza recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Frying Pan Pizza recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Frying Pan Pizza
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

7665 Views 0 Comments

فرائنگ پین پیزا
اجزاء:
چکن تکہ کےلئے:
•چکن_____ بریسٹ دو عدد
•ادرک لہسن پیسٹ_____ آدھا چائے کا چمچ
•نمک_____ آدھا چائے کا چمچ
•مرچ پاؤڈر_____ آدھا چائے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ آدھا چائے کا چمچ بھنا ہوا
•لیموں کا رس_____ دو کھانے کے چمچ
•دہی_____ ایک کھانے کا چمچ

ڈو کےلئے:
•میدہ_____ ڈیڑھ کپ
•نمک_____ آدھا چائے کا چمچ
•خمیر_____ ایک چائے کا چمچ
•کاسٹر شوگر_____ ایک چائے کا چمچ
•آئل_____ تین سے چار کھانے کے چمچ
•پانی_____ حسب ضرورت

ٹاپنگ کےلئے:
•پیزا ساس_____ چار کھانے کے چمچ
•پیاز_____ دو عدد سلائس میں کٹے ہوئے
•چکن تکہ_____ آدھا کپ ریشے دار
•ٹماٹر_____ ایک عدد کٹا ہوا
•شملہ مرچ _____ایک عدد کٹی ہوئی
•مشروم_____ تین عدد سلائس میں کٹی ہوئی
•اوریگانو پتے_____ ایک چائے کا چمچ
•چیڈر چیز_____ آدھا کپ کدو کش
•آئل_____ چار کھانے کے چمچ

ترکیب:
چکن تکہ کے لئے:
پین میں دو عدد چکن بریسٹ کے ٹکڑے شامل کریں اور ادرک لہسن پیسٹ، نمک، مرچ پاؤڈر، بھنے ہوئے زیرے، لیموں کے رس اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
پندرہ منٹ کے لئے چکن ایک طرف رکھ دیں۔
پھر اسے چکن گل جانے تک گرل کر لیں۔
آخر میں گرم کوئلے چکن پر پھیلا دیں اور تھوڑا سا تیل چھڑک دیں۔
ڈھانپ کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

پیزا کے لئے:
ایک پیالے میں میدہ، نمک، خمیر، آئل اور کاسٹر شوگر مکس کرلیں۔
نیم گرم پانی کے ساتھ آمیزہ گوندھیں یہاں تک کہ ڈو تیار ہوجائے۔
اب اس ڈو کو تیس منٹ کے لئے ڈھانپ کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ڈو کو نو انچ کے پیزے کی شکل میں رول کرلیں۔
فرائی پین میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔
ڈو کو تین منٹ کےلئے ایک سائیڈ سے گرم کرلیں پھر اسے پلٹیں دوسری سائیڈ بھی دو کھانے کے چمچ آئل سے ہلکا سنہری کرلیں۔
پھر اس کے اوپر پیزا ساس پھیلا دیں۔
ساس کے ساتھ پیاز، چکن تکہ، ٹماٹر، شملہ مرچ اور مشروم کے ساتھ ٹاپنگ کریں۔
اوریگانو پتے اور کدو کش کی ہوئی چیڈر چیز پیزا پر چھڑک دیں۔
پانچ منٹ کے لئے گرل کرلیں یہاں تک کہ چیز پگھل جائے۔
ٹکڑوں میں کاٹ کر گرم گرم سرو کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Frying Pan Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Frying Pan Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find Frying Pan Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

Frying Pan Pizza

Frying Pan Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Reviews & Comments