چوپر میں فش، میدہ، انڈا ہری پیاز، پسی کالی مرچ، نمک اور براؤن شوگر ڈال کر چوپ کرلیں۔ اب بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر بنائے ہوئے پیسٹ کی تہہ لگائیں۔ پھر تل کو پلیٹ میں ڈال کر سلائس کو اس پر رکھیں اور تل کی تہہ لگادیں۔ اس کے بعد انہیں کاٹ کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ کر نکال لیں۔ اب ٹوسٹ کو اوون میں بیک کریں۔ اور کچھ کو فرائی پیں میں بیک کرلیں۔