بغیر کانٹے کے مچھلی لیں- اس میں تھوڑا سا لہسن اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر گلا لیں- احتیاطاً کانٹے چیک کرلیں اگر باقی رہ گئے ہوں تو نکال دیں- ابلی ہوئی مچھلی الگ رکھ دیں- ایک بڑے توے یا کڑاہی میں پہلے تیل گرم کریں- پیاز ڈال کر ہلکی سنہری تل لیں اس کے علاوہ ٹماٹر اور تمام خشک مسالے ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں جب مسالا خشک ہوجائے تو مچھلی شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں تیل اوپر آنے کے بعد ہرا مسالا اور کٹی ہوئی ادرک شامل کریں- مزیدار فش کٹاکٹ پراٹھے یا نان کے ساتھ پیش کریں-