انڈے، دودھ اور چینی کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب ڈبل روٹی کے سلائس کو چھوٹا چھوٹا کر کے گھی میں فرائی کرلیں۔ جب ہلکے سنہری ہوجائے تو اس میں انڈے اور دودھ کا مکسچر ملائیں۔ مسلسل چمچ چلاتے رہے اور بھونتے جائیں۔ چھوٹی الائچی کا پاؤڈر ڈالیں۔ کھویا ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں۔ بادام، پستہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے پیش کریں۔