دلیا
اجزاء:
دودھ….. 1لیٹر
ڈبے کا دلیا….. 50گرام
چینی….. حسب پسند
کیوڑا کھانے والا….. 1چمچہ
بادام کی گری…… 10عدد
چاندی کے ورق….. حسب پسند
ترکیب:
دلیا صاف کر کے چن لیجئے۔
دیک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر دودھ کو پکنے دیجئے۔
دودھ کو تین چار ابال آجائیں تو دلیہ ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ دلیا نیچے لگ جائے گا۔
دلیا پک کر پھول جائے تو چمچہ اچھی طرح چلا کر چینی ڈال دیجئے۔
چینی کا پانی خشک ہوجائے اور دلیا ذرا گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے۔
حسب پسند برتن میں ڈال کر جما لیجئے۔
ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ خوش ذائقہ دلیا تیار ہے۔
Posted By: Ashhad, karachi